in

آج کی بڑی بریکنگ نیوز: کرپشن ثابت ۔۔۔ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ‘پلی بارگین’ کیلئے ملزمان نے حامی بھر لی ، کتنے ارب ڈالر قومی خزانے میں جمع کروائے جائیں گے؟ تفصیلات آ گئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب)کی تاریخ میں سب سے بڑی پِلی بارگین (رضاکارانہ رقم کی واپسی) ہونے جارہی ہے اور ملزم لوٹی ہوئی دولت واپس قومی خزانے میں جمع کرانے کے لیے تیار ہوگیا ہے۔کراچی کی احتساب عدالت میں پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) میں 23 ارب روپے کی کرپشن

ے حوالے سے پی ایس او اور نجی آئل کمپنی بائیکو کے آفیشلز کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی، کامران افتخار لاری اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔اس موقع پر نیب کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم کامران افتخار لاری نے پلی بارگین کی درخواست کی ہے اور وہ 1 ارب 29لاکھ روپے سے زائد کی رقم واپس کرنا چاہتاہے، ملزم مذکورہ رقم 3 اقساط میں ادا کرےگا۔احتساب عدالت کو بتایا گیاکہ ملزم نجی کمپنی بائیکو کا ملازم تھا جس نے پی ایس او کے ساتھ معاہدے میں دیگر ملزمان کے ساتھ ملی بھگت سے قومی خزانے کو 23 ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا۔عدالت کو بتایا گیا کہ چیئرمین نیب نے بھی ملزم کی پلی بارگین کی درخواست پر دستخط کردیے ہیں جس پر عدالت نے ریفرنس کے ایک ملزم کامران افتخار لاری کی جانب سے پلی بارگین کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نواز شریف کو صرف ایک شخص بڑی آسانی سے برطانیہ سے پاکستان واپس لے کر آسکتا ہے، وہ شخص دراصل کون ہے؟ عمران اینڈ کمپنی کی سب سے بڑی مشکل حل کر دی گئی

فیر کیہندے بوٹا گالاں کڈھدا اے : اتنی پیسے محترمہ فاطمہ جناح نے ساری زندگی شاپنگ پر نہیں لگائے ہونگے جتنے مریم نواز ایک وقت کی شاپنگ پر خرچ کرتی ہے ۔۔۔خود ساختہ فاطمہ جناح ثانی کا پول کھول کر رکھ دیا گیا