in

آخر وہ خبر آ ہی گئی جس کا طلباء کو انتظار تھا

آخر وہ خبر آ ہی گئی جس کا طلباء کو انتظار تھا

لاہور(نیوز ڈیسک) موسم سرما کی چھٹیوں کے حوالے سے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس13 دسمبر کو طلب کرلی گئی جس کی صدارت وزیرتعلیم شفقت محمود کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سموگ میں اضافہ کے باوجود سکولوں میں چھٹیاں دینے کا فیصلہ تاحال نہ ہو سکا، بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس13 دسمبر کو طلب کرلی گئی۔

وزیرتعلیم شفقت محمود بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کی صدارت کریں گے، پنجاب سے ڈاکٹر مراد راس اور راجہ یاسر ہمایوں ان لائن شرکت کرینگے۔

کانفرنس میں 15 دسمبر سے 16 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری طرف سندھ حکومت کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبے میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات بیس دسمبر تا یکم جنوری ہوں گی، تعطیلات کے بعد پیر تین جنوری سے تعلیمی سلسلہ پھر سے فعال ہو گا۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

موجیں ہی موجیں!کہاں کہاں 20دسمبر سے 31دسمبر تک سکولوں میں چھٹیاں دیدی گئیں

15دن کے لیے تمام تعلیمی ادارے بند۔۔حکومت نے سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کردیا،آج کی بڑی خبر