in

آذربائیجان نے ایک اور بڑا شہر فتح کر لیا

باکو (نیوز ڈیسک) آذربائیجان کی افواج کی مقبوضہ نگورنو-کاراباخ میں پیش قدمی جاری ہے۔ آذربائیجان نے کاراباخ کا دوسرا بڑا شہر ‘شوشا’ آرمینیا کے قبضے سے آزاد کروا لیا۔ آذربائیجان کے صدر نے قوم سے خطاب کرکے خوشخبری سنائی، ملک بھر میں جشن کا سماں۔ آذربائیجان کی عوام کا تنازعے میں حمایت پر پاکستان کا شکریہ۔

دارالحکومت باکو سمیت مختلف شہروں میں عمارتوں اور گاڑیوں پر قومی پرچم کے ساتھ پاکستان اور ترکی کے پرچم بھی آویزاں ہیں۔ آذربائیجان کے صدر الہام حیدر نے کہا کہ فضولی کے بعد کاراباخ کے دوسرے اہم شہر ‘شوشا’ کو آرمینیا سے آزاد کروا لیا گیا، 28 سال بعد اب شوشا شہر میں اذان کی آواز سنائی دے گی۔ ادھر، میدان ل ڑائی میں شکست فاش آرمینیا کی آذربائیجان کے شہری علاقوں پر ب مباری جاری ہے۔ آرمینیا کی آذربائیجان کے شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی کاروائیوں میں اب تک 11 بچوں سمیت 92 افراد شہید ہوچکے ہیں۔ خیال رہے کہ کاراباخ کے دوسرے اہم شہر ‘شوشا’ کی آرمینیا سے آزادی پر خصوصی نغمہ جاری کر دیا گیا ہے۔ آذربائیجان کی حکومت کے تعاون سے نغمہ ‘میرا دل شوشا’ تیار کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ جب آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ل ڑائی شروع ہوئی تو پاکستان اور ترکی نے اسلامی ملک آذربائیجان کیلئے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس مسئلے کو پرُامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔ جبکہ ترکی نے کہا تھا کہ جب اقوام متحدہ اور دوسری بڑی طاقتیں کئی سالوں سے اس مسئلے کو حل نہیں کر سکیں تو اب آذربائیجان کے پاس ل ڑائی ہی واحد راستہ ہے جس کے ذریعے وہ اپنا علاقہ آرمینیا کے قبضہ سے واپس لے سکتا ہے۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چینی انتہائی سستی ہو گئی،قیمت جان کر آپ حیران ہو جائیں گے

سعودی میں رہنے والوں کی موجیں شادی کریں ساتھ 10 لاکھ بھی پاہیں جلدی کریں