in

آصف زرداری اور نواز شریف پر اللہ کا عذاب آیا ہے۔۔‘‘ خود کو بچانے کی خاطر کہاں کہاں بھاگتے ہیں؟ وزیراعظم کے تگڑے جملے، اپوزیشن کے منہ سوج گئے

سکردو (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان گلگت بلتستان کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے۔ گلگت بلتستان کابینہ کی تقریب حلف برداری میں کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا گیا۔ گلگت بلتستان کابینہ کی حلف برداری کی تقریب باہر منعقد کی گئی ۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ

جلال حسین کابینہ سے حلف لے لیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کابینہ کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا امید ہے نئی حکومت گورننس کا سسٹم متعارف کرائے گی، گلگت بلتستان آکر کرکٹ کھیلتے تھے، گلگت بلتستان کے علاقوں سے واقف ہوں ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا قرضوں سے لوگوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا، گزشتہ ہفتے آسٹریا کی ایک بڑی کمپنی کے وفد سے ملاقات ہوئی۔ اسکردو میں 250بیڈز کا اسپتال بنا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے اپوزیش کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف پر اللہ کا عذاب آیا ہے، یہ لیڈر کبھی لندن اور کبھی سعودی عرب جاتے ہیں۔ حرام کا پیسہ خود ایک عذاب ہے اور یہ لیڈر کرپشن بچانے کےلیے جلسے کرتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا اسحاق ڈار کا انٹرویو دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ پریشانی کیا ہوتی ہے۔ گلگت بلتستان حکومت اچھا کام کرے گی تو اللہ راضی رہے گا۔ انہوں نے کہا گلگت بلتستان کوصوبائی حیثیت دینے کیلئے فوری کام کریں گے، گلگت بلتستان کوجس راستے پر ڈالیں گے عوام کی زندگی بدل جائےگی۔ گلگت بلتستان حکومت گورننس کے نئے معیار قائم کرے گی۔ کپتان نے کہا گلگت بلتستان کے تمام لوگوں کیلئے ہیلتھ انشورنس لے کرآرہے ہیں، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے 10لاکھ روپے تک کا علاج کرایاجاسکتا ہے۔ سیاحت کوفروغ دینے کے لیے سستے قرضے دیئے جائیں گے۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بڑی کمپنی کا پاکستان میں موبائل فونز بنانے کا اعلان ، پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

گاؤں میں طوفان کے بعد ’سونے کی بارش‘ ہوگئی لوگوں کی منٹوں میں قسمت بدل گئی حیران کن خبر