in

آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے لئے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے حوالے سے ایک بُری خبر سامنے

آ گئی ہے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر ضیاءالدین ہسپتال لایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کا ضیاءالدین ہسپتال میں طبعی معائنہ جاری ہے۔ سابق صدر کے معالجوں کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں ۔ ٹیسٹ رپورٹ آنے تک آصف زرداری کو ہسپتال میں رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کریں گے۔ڈاکٹرز نے آصف زرداری کے بلڈپریشر اور سینے میں تکلیف کی شکایت پر معائنہ کیا ۔آصف زرداری کو تیز بخار ہے اور ان کا شوگر لیول انتہائی کم ہوگیا ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جے یو آئی کے رہنما مولانافضل الرحمان کو بھی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے کراچی کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم اب جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا ۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بیوی کی وفات کے بعد اب معروف گلوکار عارف لوہار کے حوالے سے افسوسناک خبر

جوان موت، بہت ہی نامور پاکستانی کھلاڑی کا انتقال ہو گیا، ساتھی کھلاڑی افسردہ