اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آنے والے دنوں میں بارشیں نہیں بلکہ کیا ہونیوالا ہے؟ محکمہ موسمیات نے ہوش اڑا دینے والی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں بارشوں کے کم امکانات ہیں،میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایسے میں جبکہ شمال
اور شمال مغربی علاقوں سے ملک میں سرد اور خشک ہوائیں جاری ہیں۔ اس کے باوجود آنے والے دنوں میں بارشوں کے انتہائی کم امکانات ہیں۔جس سے اسلام آباد سمیت ملک کے بہت سے علاقوں میں پانی کی قلت ہوسکتی ہے ۔محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ پر موجود سیٹلائٹ تصاویر میںبتایا گیا ہے کہ خلیج بنگال پر گہرے بادل اور شمالی ایران اور بحرکسپیئن میں بادل چھائے ہوئے ہیں،لیکن افغانستان سے بنگلہ دیش تک سارا خطہ صاف ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ اگر مغرب سے مضبوط ہوائیں آتی ہیں تو وہ ایران سے پاکستان تک بادل لا سکتی ہیں یا یہ کہ مشرق سے ہلکی ہوائیں اپنے ساتھ کچھ نمی بھی لاسکتی ہیں۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پرسکون اور کم شدت کی ہوائیں آسکتی ہیں اور سرد اور خشک موسم ملک کے بہت سے حصوں میں جبکہ انتہائی سرد موسم ملک کے بالائی حصوں میں متوقع ہیں۔بارش کی کمی نے ملک میں پانی کی سپلائی کو بھی متاثر کرنا شروع کردیا ہے اور آنے والے دنوں میں ملک کے بہت سے حصوں میں پانی کا بحران سامنے آسکتا ہے،جس میں اسلام آباد بھی شامل ہے۔