in

آنے والے دنوں میں بارشیں نہیں بلکہ کیا ہونیوالا ہے؟ محکمہ موسمیات نے ہوش اڑا دینے والی پیش گوئی کردی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گندم کی کٹائی کا موسم چل رہا ہے کسانوں کی خواہش ہے کہ بارش نہ ہو تاکہ اُن کی گندم کی فصل نقصان

سے بچ سکے جب کہ روزہ دار گرمی کی شدت سے بچنے کے لئے بارش ہونے کی دُعائیں مانگتے ہیں تاہم ایسے میں محکمہ موسمیات نے بھی بڑی خبر سُنا دی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں بارشوں کے کم امکانات ہیں،میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایسے میں جبکہ شمال اور شمال مغربی علاقوں سے ملک میں سرد اور خشک ہوائیں جاری ہیں،اس کے باوجود آنے والے دنوں میں بارشوں کے انتہائی کم امکانات ہیں۔جس سے اسلام آباد سمیت ملک کے بہت سے علاقوں میں پانی کی قلت ہوسکتی ہے ۔محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ پر موجود سیٹلائٹ تصاویر میںبتایا گیا ہے کہ خلیج بنگال پر گہرے بادل اور شمالی ایران اور بحرکسپیئن میں بادل چھائے ہوئے ہیں،لیکن افغانستان سے بنگلہ دیش تک سارا خطہ صاف ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ اگر مغرب سے مضبوط ہوائیں آتی ہیں تو وہ ایران سے پاکستان تک بادل لا سکتی ہیں ۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بالآخر وہ خبر آ گئی جس کا سب کو انتظار تھا،شاندار اعلان، طلبہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

پاکستانی لڑکی دبئی میں دوست کے ساتھ