اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اب تک خواتین ہی بچوں کو جنم دیتی آئی تھیں تاہم اب مرد بھی ہوشیار باش! چینی سائنسدانوں نے اب مردوں کو
حا ملہ کرنے کی تیاری پکڑ لی ہے ۔ چینی سائنسدانوں نے اس حیران کن تحقیق میں چوہوں پر تجربات کیے ہیں جن کے نتائج بہت حوصلہ افزاء سامنے
آئے ہیں۔ ان تجربات میں سائنسدانوں نے مادہ چوہوں کے جسموں سے بچے دانی نکال کر نر چوہوں کے جسم میں ٹرانسپلانٹ کر دی اور پھر انہیں مصنوعی طریقہ افزائش آئی وی ایف کے ذریعے
حا ملہ کر دیا ۔ رپورٹ کے مطابق ان نر چوہوں میں بغیر کسی سنگین پیچیدگی کے صحت مند بچے پیدا ہوئے۔ ان نر چوہوں میں زچگی کا عمل بھی آپریشن کے ذریعے کیا گیا ہے۔