in

اب چمکے گا پاکستان میں ہر ایک کا کاروبار ، وزیراعظم عمران خان نے پاکستانیوں کو بڑی سہولت کی فراہمی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صنعتی شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کاروباری برادری کے لیے آسانیا ں اور سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ۔ نجی ٹی وی بول نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان کے معروف برآمد کنندگان کی ملاقات ہوئی

جس میں وفد نے برآمدات میں اضافے کے حوالے سے حکومتی پالیسی اور اقدامات پر وزیر اعظم اور ان کی معاشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوا ہے جس کے نتیجے میں معاشی عمل میں تیزی آئی ہے۔وفدنے وزیراعظم کوایکسپورٹ میں اضافے اور ملکی استعداد کو برؤے کار لانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں۔وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت دی کہ کاروباری برادری کے لئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں اور سہولیات فراہم کی جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ ایکسپورٹ میں اضافے سے نہ صرف ملک میں معاشی عمل تیز ہوگا بلکہ نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ اس سے دولت کی پیداوار ممکن ہوگی جس سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ صنعتی شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، برآمدکندگان اور صنعت کاروں کی پیش کی جانے والی ہر قابل عمل تجویز پر غور کیا جائے گا۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بریکنگ نیوز:وزیراعظم عمران خان نے تمام ٹیکس ختم کرنے کا حکم دے دیا ، قوم خوشی سے نہال

وزیر اعظم عمران خان کی زبردست پالیسیاں! پاکستان 15 طاقتور ترین ایشیائی ممالک کی فہرست میں شامل