in

احتجاج رنگ لےآیا

پیرس (ویب ڈیسک ) فرانسیسی صدر نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کے پیچھے ان کی حکومت کا کوئی ہاتھ نہیں، بلکہ وہ تو مسلمانوں کے جذبات کی قدر کرتے ہیں ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کے معاملے میں مسلمانوں کے جذبات

سمجھتا ہوں، لیکن یہاں کچھ لوگ ہیں جو اسلام کی غلط شکل دنیا کو پیش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا نے ان کے گستاخانہ خاکوں کے متعلق بیان کو توڑمروڑ کر پیش کیا جس سے یہ تاثر گیا کہ میں اس عمل کی حمایت کرتا ہوں ۔ اس بیان سے غلط تاثر گیا جس کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں نے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا ۔ خبررساں ادارے کے مطابق ایمانوئیل میکرون کا کہنا تھا کہ دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر مسلمان ہو رہے ہیں، اور دہشتگردی کی یہ کارروائیاں مذہب کے نام پر کی جا رہی ہیں جو کہ اسلام اور مسلمانوں کے لیے پریشانی کا باعث بن رہی ہیں ۔میرے بیان کا ہرگز یہ مقصد نہیں تھا کہ کارٹون بنانا اچھا عمل تھا یا حکومت فرانس اس کام کی حمایت کرتی ہے، میرے بیان کو غلط رنگ دیا گیا ۔ واضح رہے کہ فرانس کے ایک سکول میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر استاد کے قتل پر فرانسیسی صدر نے اسلام مخالف بیان دیا تھا جس کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا تھا ۔پاکستان اور ترکی سمیت متعدد اسلامی ممالک نے اعلانیہ مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کرنے کے ساتھ اپنے اپنے سفیر بھی فرانس سے واپس بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سونے کی قیمت میں کمی کے بعد اچانک بڑا اضافہ! فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

10روپے میں کینسر اور شوگر کا خاتمہ، موٹاپا بھی ختم کریں ایسی سستی ترین جادوئی چیز جو آپ کی زندگی بدل کر رکھ دے