لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری میں نئے نئے چہرے سامنے آ رہے ہیں جن میں خوداعتمادی اور منفرد اداکاری کے جوہر چھپے ہوئے ہیں جو کہ ناظرین کی توجہ حاصل کرنے کے لئے کچھ نیا کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں، ایک ایسی ہی اداکارہ کنزیٰ ہاشمی ہیں جن کی نئی
فلم’ لِیکڈ ویڈیو‘ ریلیز ہو تے ہی مقبول ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری میں نت نئے چہرے سامنے آرہے ہیں جو کہ عوامی توجہ اور مقبولیت حاصل کرنے کے لئے اپنی پراعتماد اداکاری کی بدولت کامیابیاں سمیٹنے میں مصروف ہیں، معاشرے میں ہونے والے مسائل سے آشناس کرنا اور ہونے والے حالات واقعات بارے ایک ڈاکومنٹری کے ذریعے پیش کرنے کی تیاریاں کررہے ہیں ، ایک ایسا ہی چہرہ جس نے معاشرے میں خواتین سے ہونے والی بدسلوکی، بدفعلی، اور ان کی نازیبا ویڈیوز بنانے والوں کو بے نقاب کیا اور خواتین کو محتاط رہنے کا پیغام دیا۔اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کی نئی فلم’ لِیکڈ ویڈیو‘ آتے ہیں مقبول ہوگئی،یہ فلم معاشرتی مسئلے کے گرد گھومتی ہے کہ جس میں لڑکیاں عریاں ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں اور پھر معاشرے میں انہیں اور ان کے اہل خانہ کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس فلم میں اداکارہ کنزیٰ ہاشمی نے مرکزی کردار ادا کیا، اپنی اس مختصر فلم کا ایک ویڈیو کلپ انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور لکھا کہ یہ فلم آپ کو سوشل میڈیا پر کچھ بھی شیئر کرنے سے پہلے دو دفعہ سوچنے پر مجبور کردے گی۔ اداکارہ کی نئی فلم کے ریلیز ہونے کے ساتھ ہی چرچے شروع ہوگئے اور دیکھنے والوں نے اس کو خوب پسند کیا۔