in

ارطغرل غازی پاکستان پہنچ گئے ! اس وقت کون سے شہر میں موجود ہیں ؟ مداحوں کیلئے زبردست خبر

لاہور(ملت نیوز آن لائن)ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انگین آلتان پاکستان پہنچ گئے ،لاہور ایئرپورٹ پراترنے کی تصویر جاری کردی۔ترک سفارت خانے کے ٹوئٹ میں انگین آلتان کی لاہور ایئرپورٹ پر اترنے کی تصویر جاری کی گئی ہے ۔جس سے پتہ چلتا ہے کہ ارطغرل غازی ڈرامہ کے ہیرو

انگین التان پاکستان کے شہر لاہور میں پہنچ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ ترکی کا تاریخی ڈرامہ ارطغرل غازی نے پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرچکا ہے اور ہر نوجوان ، بچہ ،بوڑھا اس ڈرامے کو دیکھنے میں مصروف ہے کئی نوجوان تو ارطغرل کے پورے پانچ سیزن دیکھ کر اسے بار بار دیکھنے پر مجبور ہیں ۔اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑھنے والا ارطغرل غازی ڈرامہ مسلمانوں بالخصوص ترکوں کی تاریخ سے لبریز ہے ۔جسے پاکستا ن کے علاوہ دوسرے مسلم ممالک میں بھی بہت مقبولیت حاصل ہوئی ہے ۔ دوسری جانب گوگل کی جانب سے پاکستان میں سرچ ٹرینڈز کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں جن کے مطابق پاکستانیوں نے سال 2020 کے دوران جس شخصیت کو سب سے زیادہ سرچ کیا وہ سماجی کارکن ماروی سرمد تھیں۔ ذیل میں ہم گوگل پر سرچ کی گئی ٹاپ 10 شخصیات کی فہرست اور انہیں سرچ کیے جانے کی مختصر وجوہات پیش کر رہے ہیں ۔ کسی بھی شخصیت کی ’وجہِ سرچ‘ تفصیل کے ساتھ جاننے کیلئے اس کے نام پر کلک کریں۔ پاکستانیوں نے سال 2020 میں گوگل پر سب سے زیادہ ماروی سرمد کو سرچ کیا۔ انہیں سب سے زیادہ مارچ کے مہینے میں اس وقت گوگل پر سرچ کیا گیا جب ان کا ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر سے لائیو ٹی وی پروگرام کے دوران تنازعہ ہوا تھا۔ گوگل سرچ پر 2020 میں دوسرے نمبر پر اداکارہ عظمیٰ خان رہیں جو ایک شادی شدہ شخص کے ساتھ

اپنے سکینڈل کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہیں۔ پاکستانیوں نے امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن کو تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیا۔ چونکہ امریکہ میں یہ الیکشن کا سال تھا اس لیے جوبائیڈن پاکستان سمیت دوسرے ممالک میں بھی گوگل پر سرچ کیے گئے۔ ڈرامہ عہد وفا سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ علیزے شاہ گوگل ٹرینڈز میں چوتھے نمبر پر رہیں۔ انہیں فروری کے مہینے میں اس وقت سب سے زیادہ سرچ کیا گیا جب ان کی نازیبا تصاویرلیک ہوئی تھیں۔ سکینڈل کوئین حریم شاہ سال 2020 کے دوران پاکستان میں گوگل پر سرچ کی گئی شخصیات میں پانچویں نمبر پر رہیں۔ انہیں جنوری کے مہینے میں اس وقت سب سے زیادہ سرچ کیا گیا جب یہ دعویٰ سامنے آیا کہ ان کے پاس فواد چوہدری کی نازیبا ویڈیوز ہیں۔ اس کے علاوہ حریم شاہ نے رواں برس بعض اہم شخصیات کی ویڈیوز لیک کیں جس کی وجہ سے وہ خبروں میں رہیں۔ ٹک ٹاکر مناہل ملک بھی گوگل ٹرینڈز میں شامل رہیں، انہیں فحش تصاویر لیک ہونے کی وجہ سے گوگل پر سرچ کیا جاتا رہا۔ گلوکار فلک شبیر پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیے گئے ساتویں شخص ہیں۔ اداکارہ سارہ خان کے ساتھ شادی کی وجہ سے لوگوں نے فلک شبیر کے بارے میں جاننے کیلئے گوگل کی مدد لی۔ گلوکار عاصم اظہر سال 2020 کے گوگل ٹرینڈز میں آٹھویں نمبر پر رہے، وہ مشہور گلوکار تو ہیں ہی لیکن اس سال انہیں سرچ کرنے کی وجہ گلوکاری نہیں بلکہ ہانیہ عامر سے بریک اپ رہا۔ ارطغرل ڈرامے میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی اداکارہ ایسرا بلگیچ رواں برس پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی نویں شخصیت رہیں۔ اداکارہ سارہ خان رواں برس سب سے کی جانے والی شخصیات کی فہرست میں دسویں نمبر پر موجود ہیں۔ انہوں نے رواں برس گلوکار فلک شبیر کے ساتھ اچانک شادی کی وجہ سے گوگل پر سرچ کیا گیا۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جسم کا وہ حصہ جہاں کبھی بھی انگلی نہیں ڈالنی چاہیے، سائنسدانوں نے سب کو خبردار  کردیا

جاوید چوہدری کی بڑی بریکنگ نیوز