لندن (نیوز ڈیسک آن لائن) اسحاق ڈار کا برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دینا مہنگا پڑ گیا ، چبھتے ہوئے سوالوں کے تسلی بخش جوابات نہ دے سکے ، پراپرٹی کے سوال پر ان کا رنگ اڑ گیا اور اگر مگر کرنے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار برطانوی
نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیا لیکن اینکر کے چبھتے ہوئے سوالوں کے سامنے بے بس نظر آئے ۔ اینکر نے اسحاق ڈار سے سوال کیا کہ آپ کی اور آپ کے اہلخانہ کی کل کتنی جائیدادیں ہیں ؟ اپنی پراپرٹی کی تفصیلات بتائیں ؟ اینکر کے چبھتے ہوئے سوالوں پر اسحاق ڈار کا رنگ اڑ گیا ۔ تسلی بخش جواب نہ دے سکے اگر مگر کرتے ہوئے کہنے لگے میرے پاس بہت زیادہ جائیدادیں نہیں اور نہ لندن میں میری کوئی جائیداد ہے ۔ اینکر نے اسحاق ڈار سے پوچھا نواز شریف اور آپ دونوں سزا یافتہ اور لندن میں بیٹھے ہیں ۔ آپ دونوں کی ساکھ کیا ہے ؟ اسحاق ڈار ڈار سے کوئی جواب نہ بن پایا تو جواب دیا میرے بچوں سے کاروبار پر تفتیش کی جائے مجھے کوئی اعتراض نہیں ۔ اینکر نے اسحاق ڈار کو کہا کہ آپ پاکستان جا کر ان الزامات کے خلاف عدالت میں کیوں نہیں جاتے ؟ جس کا بھی اسحاق ڈار کوئی جواب نہ دے سکے ۔