in

اسلام کے مطابق قیامت کے دن تمام مسلمان قبروں سےزندہ اٹھ کھڑے ہوںگے لیکن ہم ہندوئوں کی توکوئی قبرنہیں ہوتی ہمیں توج لایاجاتاہے ہم کیسے زندہ ہو

ایک ہندو نوجوان نے ڈاکٹر ذاکر نائیک سے سوال کیاکہ اسلام کے مطابق قیامت کے دن تمام مسلمان قبروں سےزندہ اٹھ کھڑے ہوںگےاوراللہ تعالیٰ کی طرف سے انہیںکہاجائے گالیکن اپنی قبروں سے اٹھو لیکن ہم ہندوئوں کی توکوئی قبرنہیں ہوتی ہمیں توج لایاجاتاہے ہم کیسے زندہ ہوں گےتواس سوال کاجواب دیتے ہوئے ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ ہندو اپنے چھوٹے بچوں کو نہیں

جلاتے ان کو دفن کرتے ہیں اسی طرح مسلمانوں میں بھی کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو ڈوب کرمرجاتے ہیں یاکسی حادثے میں جل کرمرجاتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایاکہ ہم نے تم کوپیداکیاتم کوموت دیں گے اورپھردوبارہ زندہ کریں گے اس کے لیے قبرمیں ہوناضروری نہیں جس کوبھی ایک دفعہ موت آئی ہے جوزمین پرآیاہے اللہ تعالیٰ اس کودوبارہ زندہ کریں گے چاہے وہ قبرمیں ہے اسے جلادیاگیایاڈوب کرمرگیااللہ تعالیٰ اس انسان میں دوبارہ سے جا ن ڈالیں گے۔اوراللہ تعالیٰ کوجان ڈالنابہت آسان ہےکافرکہتے ہیں جب ہم دفنائےجاتے ہیں اورقیامت کے دن جب اٹھائے جائیں گے تواللہ تعالیٰ ہڈیوں کودوبارہ کیسے جوڑے گاتواس کوجواب اللہ تعالی ٰ نے قرآن کریم میں دیاہے کہ وہ ذات بہت پاک ہے جس نے تمہیں پیداکیااوراے نبی ؐ یہ کافرکہتے ہیں کہ جب ہم مرجائیں گے اورمٹی ہوجائیں گے توہم کیوں کر دوبارہ زندہ ہوں گے توانہیں کہہ دیجیے کہ جورب تمہیں پہلی دفعہ پیدا کرسکتا ہے وہ تمہیں دوبارہ اٹھانے پربھی قادرہےاللہ کو دوبارہ جان ڈالنے میں چاہے وہ مسلمان مرا،چاہے وہ ہندومراچاہے وہ عیسائی مرا،اللہ تعالیٰ کودوبارہ اس میں جان ڈالنابہت آسان ہے وہ توکن فیکونہے۔ہمیں نئی زندگی دی جائےگی اور پھر سے حساب کتاب کیا جائیگا۔۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فضل الرحمان کی کشمیر کمیٹی نے 10 سال میں قومی خزانے کو کتنے روپے کا ٹیکہ لگایا؟ حیران کن انکشاف

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں زبردست اضافہ، بڑی خوشخبری سنا دی گئی