اسکول بند ہوں گے یا نہیں، پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے بڑا بیان دے دیا
صوبہ پنجاب میں اسموگ کے باعث کی گئی چھٹیوں کے معاملے پر پرائیوٹ اسکولز نے پیر کی چھٹی
پر اعتراض اٹھا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پرائیوٹ اسکولز مالکان نے ریلیف کمشنر پنجاب کی جانب جاری کردہ 3 چھٹیوں کے نوٹی فیکیشن پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالب علم پہلے ہی
تعلیمی لحاظ سے کمزور ہیں ، ان حالات میں ایک اضافی چھٹی طالب علموں کے ساتھ زیادتی ہے ۔ دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب میں 3 دن کے لیے سرکاری اور پرائیوٹ اسکولز بند رکھنے کے حوالے سے محکمہ تعلیم اور محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے بھی تاحال کوئی نوٹی فیکیشن جاری نہیں کیا گیا ۔