کھانے کی کئی ایسی اشیاءہیں جن میں ایسی چیزیں شامل کی جاتی ہیں کہ اگر آپ کو معلوم ہو جائے تو ان اشیاءسے آپ کا دل ہی اٹھ جائے گا۔ شامل کی جانے والی ان چیزوں میں ایک ’کیسٹوریم‘ (Castoreum)بھی ہے جو درحقیقت اودبلاﺅ (Beaver)نامی ایک جانور کی مقعد سے نکلتی ہے۔
یہ جانور چوہے کی شکل کا اور انتہائی کریہہ ہوتا ہے۔ اودبلاﺅ اپنے جسم سے کیسٹوریم اس لیے خارج کرتا ہے کہ اپنے علاقے کا تعین کر سکے، جتنے علاقے کے گرد ایک اودبلاﺅ کی کیسٹوریم موجود ہوں وہاں دوسرا نہیں آتا اور اس کا دوسری مقصد مادہ اودبلاﺅ کو اپنی طرف راغب کرتا ہوتا ہے ، جبکہ ہم انسان اس کی مقعد کے غدود کی خارج کردہ اس چیز کو اپنے کھانوں میں ذائقے کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق کیسٹوریم کئی طرح کی مٹھائیوں، آئس کریم، چیونگم، منجمد ڈیری مصنوعات، ونیلا فلیورنگ ، رس بھری اور نجانے کن کن چیزوں میں ذائقے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ اسی طرح کوکا کولا اور پیپسی جیسے مشروبات میں برومینیٹڈ ویجی ٹیبل آئل (Brominated Vegetable Oil)استعمال کیا جاتا ہے جو درحقیقت ایک خطرناک کیمیکل ہے ۔ یہ مشروب میں ذائقے کے لیے استعمال ہونے والے کیمیکلز کو اکٹھے ہونے اور پانی کے اوپر تیرنے سے روکتا ہے۔یہ کیمیکل پلاسٹک کی مصنوعات اور فرنیچر میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر یہ زیادہ مقدار میں استعمال کیا جائے تو انسان کو ’برومزم‘ (Bromism)کا عارضہ لاحق ہو جاتا ہے جو جسم کو مفلوج بھی کرسکتا ہے۔