اس نایاب تصویر میں پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان سے آٹو گراف لینے والی بچی دراصل کون ہے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ لاہور (نیوز ڈیسک) یہ عمران خان کے ایام جوانی میں لندن میں کھینچی گئی ایک تصویر ہے جس میں وہ اپنے دوست نعیم الحق کے لندن والے فلیٹ میں موجود ہیں اور
نعیم الحق کی بیٹی عمران خان سے آٹو گراف لے رہی ہیں۔ نعیم الحق آج ہم میں نہیں ، مرحوم وزیراعظم عمران خان کے پرانے دوست تھے جو بعد میں وہیں لندن میں عمران خان کے سیکرٹری بن گئے ، سارے مالی معاملات کو وہی دیکھتے تھے، پھر یہ ساتھ عمران خان کے وزیر اعظم بننے تک جاری رہا ۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آٹا، چینی، دال کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کیلئے ہر قدم اٹھایا جائے ۔ عمران خان کی زیر صدارت ترجیحاتی شعبوں کا ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا جس میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر معید یوسف ، متعلقہ وزارتوں کے سیکریٹریز اور اعلی افسران نے شرکت کی ۔ چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز بھی وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔ وزیراعظم نے نیشنل سیکیورٹی ڈویڑن کی طرف سے تیار کردہ آن لائن ایگری ڈیش بورڈ کی منظوری دی جو اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور دستیابی کی قومی، صوبائی اور ضلعی سطح پر نگرانی کرے گا ۔ ڈیش بورڈ نہ صرف تصدیق شدہ اعشاریوں کی مدد سے کسی بھی بحران سے بچنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا بلکہ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کو روکنے میں بھی انتہائی مؤثر ثابت ہوگا۔