in

اصل حقیقت تو اب سامنے آئی!!! عامر لیاقت کی 18 سالہ تیسری اہلیہ دراصل ہیں کون؟ سیدہ دانیا شاہ کے حوالے سے تمام تفصیلات منظر عام پر

اصل حقیقت تو اب سامنے آئی!!! عامر لیاقت کی 18 سالہ تیسری اہلیہ دراصل ہیں کون؟

سیدہ دانیا شاہ کے حوالے سے تمام تفصیلات منظر عام پر

لودھراں(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی، اسکالر و ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے اپنی اہلیہ کے

ہمراہ وائرل ہونے والی ویڈیو اور تصاویر سے متعلق وضاحت کی ہے کہ میاں اور بیوی کی ایک ساتھ تصویر ’سہاگ رات‘ کی نہیں ہوتی۔عامر لیاقت نے 10 فروری کو انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر خود سے 31 برس کم عمر 18 سالہ سیدہ

دانیا شاہ سے تیسری شادی کی تصدیق کی تھی۔عامر لیاقت حسین نے بتایا تھا کہ ان کی شادی 9 فروری کو ہوئی، حیران کن طور پر 9 فروری

کو ان کی سابق اہلیہ ماڈل و اداکارہ طوبیٰ انور نے ان سے خلع لینے کی تصدیق کی تھی۔عامر لیاقت حسین کی جانب سے خود سے 31 سال کم عمر لڑکی کے ساتھ تیسری شادی کی تصدیق کیے جانے کے بعد انہوں نے خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اہلیہ کے ہمراہ بسترے پر بنائی گئی ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔مذکورہ ویڈیو کو ان کی اہلیہ سیدہ دانیا شاہ نے بھی انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا، جس میں دونوں کو بسترے پر دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں عامر لیاقت حسین کم عمر اہلیہ کے پہلو میں سوتے ہوئے دکھائی دیے اور پس منظر میں گانا سنائی دیتا ہے۔مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عامر لیاقت حسین کا نام ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر ٹرینڈ کرنے لگا اور لوگوں نے جہاں ان پر تنقید کی، وہیں ان کی تیسری شادی پر مزاحیہ میمز بھی شیئر کیں۔عامر لیاقت حسین نے اہلیہ کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اپنی ایک پوسٹ میں تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا اور لکھا کہ ’ان کی تیسری شادی کیا ہوئی؟ گویا آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی‘۔عامر لیاقت حسین نے مزید لکھا کہ ’جلو، بھائی جلو، پیچھے مڑ کر دیکھتا ہی نہیں ہوں، ساتھ ہی انہوں نے لوگوں کو سمجھایا کہ میاں بیوی کی ہر تصویر سہاگ رات کی نہیں ہوتی۔اسکالر و ٹی وی میزبان نے لوگوں کے لیے مزید لکھا کہ ’سب ان کی غیبتیں نکالنے، افواہیں پھیلانے اور بدگمانیاں پھیلانے کے کام میں لگ جائیں، وہ گھومنے جا رہے ہیں‘۔عامر لیاقت حسین نے اگرچہ 10 فروری کو خود سے کم عمر لڑکی سے تیسری شادی کی تصدیق کی، تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے پہلی بار گزشتہ ماہ 12 جنوری کو اہلیہ کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔عامر لیاقت نے 12 جنوری کو سیدہ دانیا شاہ کی ٹک ٹاک ویڈیو کو شیئر کیا تھا، تاہم انہوں نے ان کا تعارف نہیں کروایا تھا جب کہ ویڈیو پر کمنٹس کا آپشن بھی بند کردیا تھا۔عامر لیاقت حسین نے گزشتہ دو ماہ کے دوران سیدہ دانیا شاہ کی متعدد ویڈیوز اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ’بہت جلد لوگوں کو معلوم ہوجائے گا‘ تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا تھا کہ کیا واضح ہوجائے گا۔عامر لیاقت حسین کی جانب سے سیدہ دانیا شاہ کی شیئر کی گئی ویڈیوز سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ٹک ٹاکر ہیں اور وہ معمول کے مطابق ویڈیوز بناتی رہتی ہیں۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایک نہیں دو نہیں تین بلکہ کتنے دن مسلسل بارشیں ؟ محکمہ موسمیات نے پاکستانیوں کو ہنگامی الرٹ کر دیا

15 فروری سے پٹرول کتنے روپے فی لیٹر ملے گا؟ 2 دن پہلے ہی بڑا اعلان کر دیا گیا