لاہور(ویب ڈیسک )افغان بچی جس کے علاج کے لئے انڈیا کی جانب سے 35لاکھ روپے مانگے گئے تھے ، اسکا وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر لاہور کے سروسز ہسپتال میں مفت علاج کیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گورنمنٹ آف پنجاب کے اکاونٹ سے ٹویٹ
کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے ”کہ ایک افغان بچی جسکا علاج انڈیا والوں نے پینتیس لاکھ میں کرنے کا کہا، پنجاب حکومت نے اس بچی کا سروسز ہسپتال لاہور میں مفت علاج کیا“۔افغان بچی نے علاج کے بعد کابل جانے سے پہلے شکریہ ادا کرنے کے لئے وزیر اعلی پنجاب کا اپنے ہاتھوں سے سکیچ بنایا اور انہیں بطورِ تحفہ بھجوایا۔
ایک افغان بچی جس کا علاج انڈیا والوں نے پینتیس لاکھ میں کرنے کا کہا، پنجاب حکومت نے اس بچی کا سروسز ہسپتال لاہور میں مفت علاج کیا۔
اس افغان بچی نے کابل جانے سے پہلے شکریہ ادا کرنے کے لئے وزیر اعلی پنجاب @UsmanAKBuzdar کا اپنے ہاتھوں سے سکیچ بنایا اور انہیں بطورِ تحفہ بھجوایا۔ pic.twitter.com/4KowpfKONe
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) December 10, 2020