in

افسوسناک خبر ، معروف بھارتی گلوکار انتقال کر گئے

معروف بھارتی گلوکار انتقال کر گئے

ممبئی(نیوز ڈیسک) معروف بھارتی گلوکار و موسیقار

بپی لہری پرلوک سدھار گئے، ان کی عمر 69 برس تھی۔

رپورٹ کے مطابق بپی لہری کی ایک ماہ سے طبیعت ناساز تھی تاہم انہیں پیر کے روز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا، گذشتہ روز دوبارہ خرابی

طبع کے سبب ہسپتال منتقل کیا گیا، انتہائی نگہداشت وارڈ میں علاج کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے اور دار فانی سے کوچ کر گئے۔

بپی لہری کا اصل نام آلوکیش لہری تھا، انہوں نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ڈسکو ڈانسر، چلتے چلتے اور شرابی زیادہ مشہور ہیں۔ معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمن نے انہیں ہندی سینما کا ڈسکو کنگ قرار دیا۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بڑی خوشخبری، تنخواہوں میں بڑے اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

اس دفعہ عید پر 5 چھٹیاں ہونگی؟ بڑی خوشخبری سنا دی گئی