in

افسوسناک خبر ، پاکستان کے سابق صدر انتقال کر گئے

افسوسناک خبر ، پاکستان کے سابق صدر انتقال کر گئے

کراچی (نیوز ڈیسک) سابق صدر پاکستان ممنون حسین انتقال کر گئے۔ان کے انتقال پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی،

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف سمیت دیگر اہم شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ ممنون حسین دو ہفتوں سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

اہل خانہ کے مطابق والد کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور آج خالق حقیقی سے جاملے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق صدر ممنون حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے اور ان کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا کرے آمین۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما انتقال کر گئے

عثمان مرزا کا ایک اور شرمناک کارنامہ سامنےآگیا تازہ ترین خبر نے ہلچل مچا دی