in

افسوس ناک خبر، ملک کے مایہ ناز اداکار انتقال کر گئے

افسوس ناک خبر، ملک کے مایہ ناز اداکار انتقال کر گئے

پشاور(نیوز ڈیسک) ملک کے مایہ ناز اداکار رشید ناز 73 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ، نماز جنازہ آج پشاور میں ادا کی

جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سینئر اداکار کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اداکاررشید ناز نے بےشمار فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے،انہوں نے پشتو،ہندکو اور اردو زبان کے ٹی وی ڈراموں میں بھی شاندار اداکاری سے لوگوں کے دل جیتے۔ سینئر اداکار کی عمر 73 برس تھی ، ان کی نماز جنازہ آج پشاورمیں ادا کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سینئر اداکار رشید ناز کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے سوگوار اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعلی نے کہا کہ رشید نازمرحوم کے یاد گارڈرامے آج بھی پرستاروں کو یاد ہیں، وہ اداکاری میں منفرد مقام رکھتے تھے

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بریکنگ نیوز، تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ

تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے