پاکستان کی مشہور اور سینئر اداکارہ انتقال کر گئیں
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ 83 برس کی عمر میں کورونا سے انتقال کرگئیں۔انسٹاگرام پر اداکار خالد ملک
کی جانب سے دردانہ بٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے انتقال کی اطلاع دی گئی۔خالد ملک نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ دردانہ
(دودی) آپا ہم سب کو چھوڑ کر اپنے خالق حقیقی سے جاملی ہیں۔اداکار نے مزید لکھا کہ عقلمند، مزاحیہ، بصیرت والی داردانہ بٹ ایک خاص روح تھیں، جو اب اس دنیا میں نہیں رہی ہیں۔‘خالد ملک نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا کہ
دردانہ (دودی) آپا ہم سب کو چھوڑ کر اپنے خالق حقیقی سے جاملی ہیں۔اداکار نے مزید لکھا کہ عقلمند، مزاحیہ، بصیرت والی داردانہ بٹ ایک خاص روح تھیں، جو اب اس دنیا میں نہیں رہی ہیں۔‘خالد ملک کی پوسٹ شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور
افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔یاد رہے کہ دردانہ بٹ کورونا کے باعث شدید بیمارتھیں اور2ہفتوں سے اسپتال میں زیرعلاج تھیں ۔دردانہ بٹ نے اداکاری کا آغاز 70 کی دہائی میں کیا تھا، جبکہ ان کے مشہور ڈراموں میں آنگن ٹیڑھا،ڈگڈگی،تنہائیاں، ففٹی ففٹی ،رسوائی اور انتظار شامل ہیں۔دوسری جانب دردانہ بٹ نے عشق پازیٹو،بالو ماہی،دل دیاں گلاں، عشق پازیٹو،بالو ماہی،دل دیاں گلاں فلم میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔