in

اللہ پاک کا کرم ہوگیا! 16 سال بعد پاکستان نے بڑا میدان مار لیا، عوام خوشی سے نہال

اسلام آباد ( ویب ڈیسک آن لائن ) پاکستان کے حالات آہستہ آہستہ بدلنے لگے ترقی کی نئی راہیں کھلنے لگیں پاکستان سٹاک ایکسچینج  نے  16 سال بعد آ ج کے دن ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ایک ارب سے زائد

شیئرز کا لین دین ہوا ، آج مجموعی طور پر ایک ارب ایک کروڑ 19 لاکھ 10 ہزار 450 شیئرز کی خرید و فروخت کی گئی ۔ پاکستان میں ایک ارب سے زائد شیئرز کا کاروبار 16 سال بعد ہوا ہے ، اس سے پہلے فروری 2008 میں ایک ارب آٹھ کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا تھا ۔ آج سٹاک ایکسچینج 46 ہزار 644 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔ اور اس میں 27 ارب 29 کروڑ 87 لاکھ روپے کا لین دین ہوا ۔ اسی حوالے سے وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ ’’اللہ کا شکر اور محمد مصطفےٰ ﷺ کے صدقے ، عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی اکانومی دن بدن بہتر سے بہتری کی طرف گامزن ۔ آج 16 سال کے بعد سٹاک ایکسچینج کا حجم 1 ارب سے بڑھ گیا ۔ وزیراعظم عمران خان کی نیت صاف ، ہر فیصلہ ملک کی بہتری سامنے رکھ کر کیا جاتا ہے ۔ انشاللہ اچھے دن سامنے ہیں‘‘۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مشہورخاتون پاکستانی اینکر نے ایسی بات کہہ ڈالی کہ ہر کوئی چونک گیا

پاکستانی اداکارا کافی عرصے بعد بول پڑیں