in

امت مسلمہ کے سب سے بڑے بجلے گھر کا افتتاح 21 مئی کو پاکستان کے کس شہر میں ہو رہا ہے ؟ پاکستانیوں کے لیے خوشخبری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلامی دنیا کے سب سے بڑے ایٹمی بجلی گھر کا افتتاح 21مئی کو ہوگا۔افتتاحی تقریب میں پاکستان اورر چین کی اہم شخصیات شرکت کرینگی۔پاکستان کے اس سب سے بڑےایٹمی بجلی گھر کے ٹو سے گیارہ سو میگا واٹ یومیہ بجلی پیدا ہوگی۔اس تقریب کے لئے پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے

چیئرمین محمد نعیم اور سٹریٹیجک پلانز ڈویژن (ایس پی ڈی )تیاریوں میں مصروف ہے ۔افتتاح کے لئے وزیر اعظم پاکستان کو باضابطہ تحریری استدعا کردی گئی ہے ۔جبکہ آزمودہ دوست چین کی اعلیٰ قیادت کو پاکستانی سفیر متعینہ بیجنگ اور چینی سفیر متعینہ اسلام آبادکےذریعے چیئرمین ایٹمی توانائی کمیشن نے باضابطہ دعوت دیدی ہے ، کے ٹو ایٹمی بجلی گھر کی ملکیت ایٹمی ریگولیٹری اتھارٹی ہوگی جبکہ اس کے آپریٹر پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن ہیں ،ان میں کئی ہفتوں سے پاکستان کے سب سے بڑے ایٹمی بجلی گھر کے سیف گارڈز سکیورٹی اور ٹیسٹ اینڈ ٹرائل رن شروع کرادیے ہیں۔48میگا واٹ سے لے کر گیارہ سو میگا واٹ یومیہ تک بجلی پیدا کرنے کے حساس سسٹم کی آزمائش کا سلسلہ مارچ اپریل کے علاوہ مئی تک جاری رکھا جائے گا۔21مئی 2021کو کے تھری (کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کمپلیکس)کی افتتاحی تقریب میں عوامی جمہوریہ چین کے وفد میں چینی قیادت کے شامل ہونے کا امکان ہے ۔یہ ایٹمی بجلی گھر بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی اور امریکا کے ڈیپارٹمنٹ آف انرجی کی سپورٹ سے بنارہا ہے ۔پاکستان آئی اے ای اے کا تو باضابطہ ممبر ہے لیکن ذرائع کے مطابق نیوکلیئر نان پرولی فریشن ٹریٹی پر اس کے دستخط اس وقت تک نہ کرنے کا اعلان کیا تھا جب تک انڈیا ایسا نہیں کرتا۔پیراڈائز کراچی کے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کمپلیکس کی آئی اے ای اے ریگولر مانیٹرنگ کررہا ہے ۔اس کی فنڈنگ چین اور آئی اے ای اے نے کی ہے ۔ کے ٹو ایٹمی بجلی گھر 21مئی سے 11سو میگا واٹ بجلی پیدا کرنا شروع کردے گا۔اور اسے این ٹی ڈی سی جو پاکستان بھر میں بجلی کی تقسیم کرنےو الا ادارہ ہے وہ پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کی طرف سے قومی گرڈ میں شامل کی گئی 1100میگا واٹ بجلی میں 550میگا واٹ کراچی کے عوام کمرشل و صنعتی صارفین کو لوڈ شیڈنگ سے بچانے کیلئے کے الیکٹرک کو مہیا کرے گا۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایک شوہر نے شادی کی پہلی رات ہی اپنی بیوی سے قربت سے انکار کردیا۔اور پھر بیوی آگے بڑھی اور اپنے ہاتھ۔۔ –

دنیا کا وہ ملک جہاں پٹرول 3 روپے لٹر ہے، یہ کوئی عرب ملک نہیں بلکہ ۔۔۔