اسلام آباد (نیوز دیسک) اس زندگی کو جینے کے لئے عمر خضر بھی نہ کافی ہے بلکہ انسان کا بس چلے تو موت کو کہیں موت کی نیند سلا دے۔ انسان کی ہمیشہ
سے خواہش رہی ہے کہ کسی طرح سدا بہار جوانی کو حاصل کرے لیکن تاحال اس میں کامیاب نہیں ہو سکا ۔ لیکن آج کے امریکا میں اس خواب کو پورا کرنے کے لئے ایک ایسا کام ہو رہا ہے کہ جس کا انکشاف سامنے آتے ہی عالمی میڈیا میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر سان فرانسسکو میں ایک ایسا کلینک بھی موجود ہے جن کا دعوی ہے کہ وہ دوبارہ جوانی دے سکتے ہیںاس ادارے میںامیر لوگ آتے ہیں جو کہ آٹھ لاکھ پاکستانی روپوں کے عوض جوان آدمی کا پلازمہ اپنےجسم میںمنتقل کرتے ہیں۔ اب تک 100 افراد اس کلینک کی خدمات سے مستفید ہوچکے ہیں۔ اڑھائی لٹر پلازمہ اپنے جسم میں منتقل کروانے والے گاہک سے 8ہزار ڈالر (تقریباً 8لاکھ پاکستانی روپے) فیس لی جاتی ہے۔ پلازمہ خون کا مائع حصہ ہوتا ہے جو دیگر خلیات کو الگ کرنے کے بعد حاصل کیا جاتا ہے۔ اوسط آںے والے افراد کی عمر 60 سال ہوتی ہے جن کو اس عمل سے گزارا جاتا ہے کلینک کی بنیاد رکھنے والے سائنسدان جیس کرامازین کا کہنا ہے کہ ”ابتدائی نتائج بہت حوصلہ افزا ہیں۔ جن معمر افراد نے نوجوانوں کا خون اپنے جسم میں منتقل کروایا ہے ان کی صحت پہلے سے بہت بہتر نظر آتی ہے اور ان میں ذیا بیطس اور دل کی بیماری کے مسائل بھی کم ہورہے ہیں، جبکہ یادداشت بھی بہتر ہوئی ہے۔“ واضح رہے کہ بوڑھوں کو جوان کرنے کا دعوٰی کرنے والے کلینک کے بانی سائنسدان کا کہنا ہے کہ اس کے طریقہ علاج کی بنیاد سٹینفرڈ یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیقات پر ہے۔