in

انا للہ واناالیہ راجعون ۔۔۔!!!پی ٹی آئی کی بہت بڑی شخصیت انتقال کر گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے مزید 83 افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 19 ہزار 467 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا  کے 30 ہزار 248 ٹیسٹ کیے گئے۔ جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 1 ہزار 531 رہی، جب کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5.06 فی صد رہی۔پاکستان میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 74 ہزار 751 ہو گئی ہے، جن میں سے 7 لاکھ 83 ہزار 480 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ جب کہ تحریک انصاف کے کارکن زاہد مہمند کورونا سے انتقال کر گئے، وزیراعظم عمران خان نے ان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وبا کے باعث آج ہم نے ایک بے لوث نوجوان کارکن زاہد مہمند کھو دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ زاہد نے پشاور میں ہماری جماعت کو نچلی ترین سطح تک منظم کرنے کے لیے کام کیا، میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ سب حفاظتی تدابیر اپنائیں اور ماسک کا استعمال اپنا معمول بنائیں۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے خود تجربہ کرکے خوفناک امراض کا آسان سا حل شیئر کر ڈالا

محکمہ موسمیات نے آندھی، طوفان اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی