انا للہ وانا الیہ راجعون!پاکستان کی سب سے نامور خاتون نیوز اینکر خالق حقیقی سے جا ملیں۔۔۔۔ اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی ویژن کی
پہلی خاتون اناؤنسر انتقال کر گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کی ٹی وی انڈسٹری سے وابستہ ایک اور عظیم شخصیت اس دنیا سے رخصت ہوگئیں ۔ سرکاری ادارے پی ٹی وی ہوم کی ٹوئٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون اناؤنسر محترمہ کنول نصیر انتقال کر گئی ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ مرحومہ بوجہ علالت اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں ۔ حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا تھا ، جہاں جمعرات کی شام وہ انتقال کر گئیں ۔ محترمہ کنول نصیر کو ان کی خدمات پر پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا تھا ، جبکہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی ساس بھی تھیں ۔ دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے چینی سٹے بازی میں ملوث 37 افراد کے آئی ڈی کارڈ بلاک کرا دیئے۔حکام نے کہا کہ ملزمان کانام بلیک لسٹ میں بھی شامل کیا جا رہا ہے، ملزمان پر چینی کی سٹہ بازی سے110 ارب روپے کمانے کا الزام ہے۔واضح رہے کہ چینی سکینڈل کے معاملے پر شوگر ڈیلرز کے گھروں پر رات گئے ایف آئی اے نے چھاپے مارے اور گھروں سے ریکارڈ قبضے میں لے لیا تھا