انا للہ وانا الیہ راجعون! جمیعت علما اسلام سوگ میں ڈوب گئی
جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما و سابق سینیٹر مفتی عبدالستار شاہوانی انتقال کرگئے وہ جمعیت علما اسلام کے دیرینہ سیاسی رہنما تھے وہ
جمعیت علما اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری مرکزی مجلس شوری اور متعدد بار ضلعی امیر رہے چکے ہیں انہوں نے
1987 سے متعدد بار عام انتخابات میں رکن صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑاوہ پانچ سال جمعیت علما اسلام کی مخصوص نشست پر سینیٹر بھی رہا اس کے علاوہ اس نے بڑے بڑے قبائلی
تنازعات ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا گیا ۔مرحوم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ،نماز جنازہ میں جمعیت علما اسلام کے مرکزی و صوبائی و ضلعی رہنماں سمیت مستونگ سمیت صوبہ بھر کے مختلف علاقوں سے سیاسی و قبائلی رہنماں ودیگر نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔جمعیت علما اسلام کے سابق صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق ضلعی امیر سابق سینیٹر مفتی عبدالستار شاہوانی آج صبح انتقال کرگئے تھے