in

انا للہ وانا الیہ راجعون , طارق عزیز کے بعد پاکستان ٹیلی وژن کا معروف ترین چہرہ ، سینئر اداکار انتقال کر گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کچھ عرصہ قبل پاکستان کے نامور چہرے طارق عزیز اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے جس کا غم ابھی

تک قوم بھول نہیں پائی تھی کہ اب طارق عزیز کے بعد پاکستان ٹیلی وژن کا معروف ترین چہرہ ، سینئر اداکار کینسر سے انتقال کر گئے ہیں۔ پاکستان ٹیلی

ویژن انڈسٹری کے سینئر اداکار انور اقبال بلوچ 71 برس کی عمر میں کینسر کے باعث طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ اہل خانہ نے اداکار کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نمازہ جنازہ بعد نماز عشاء بیت المکرم مسجد، حسن اسکوائر کراچی میں ادا کی گئی۔ اہلِ خانہ کے مطابق انور اقبال بلوچ کی تدفین میوہ شاہ قبرستان میں کی گی۔چند ماہ قبل

انور اقبال کی اہلیہ کا بھی انتقال ہوگیا تھا، انور اقبال نے چار بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔ ڈرامہ سیریل ’شمع‘ میں اداکاری کے جوہر دِکھا کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے انور اقبال بلوچ نے بےشمار اردو اور سندھی ڈراموں میں کام کیا۔ جامعہ کراچی سے ماسٹرز کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد انہوں

نے 1976 میں پروڈکشن سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ بلوچی زبان کی پہلی فلم ’حمل و ماہ گنج‘ بنانے کا کریڈٹ بھی انہی کے نام ہے، اس فلم کو پروڈیوس بھی انور اقبال نے کیا تھا جبکہ اس میں بطور ہیرو بھی خود ہی آئے تھے۔ اس فلم کی کہانی نامور شاعر سید ظہور شاہ ہاشمی نے لکھی تھی جبکہ فلم کی دیگر

کاسٹ میں انیتا گل، نادر شاہ عادل، اے آر بلوچ ، نور محمد لاشاری شامل تھے۔ اس فلم کے سامنے آنے کے بعد ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا جس کے بعد اسے اسکریننگ سے روکا گیا۔ بعد ازاں بلوچی زبان کی پہلی فلم حمل و ماہ گنج کو 42 سال کے بعد 28 فروری 2017 میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

واحد صوبہ جس نے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں نہ دینے کا اعلان کر دیا

پیروں کے تلوے جلنا اور ٹانگوں کا درد ٹھیک کرنے کا نایاب نسخہ