انتقال کی خبر آتے ہی شوبز انڈسٹری میں سوگ کا سماں۔۔۔۔اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اداکارہ شگفتہ اعجاز کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ میں ہوتا ہے جنہوں نے بے شمار پاکستانی ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ۔ اب اداکارہ شگفتہ اعجاز کے چاہنے والوں
کے لئے افسوناک خبر آئی ہے۔ پاکستان شوبز انڈسٹری سے منسلک سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی والدہ انتقال کرگئیں۔پاکستنی سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع دی۔ اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والی میری والدہ شگفتہ اعجاز نے مزید لکھا کہ ’میری روح بھی آپ کے ساتھ ہی پرواز کرگئی۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی اداکارہ کی جانب سے والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی گئی تھی کہ ماں راضی تو رب راضی ، تصویر میں اداکارہ کی والدہ کو علالت کے سبب اسپتال میں دیکھا جاسکتا ہے۔ خیال رہے کہ شگفتہ اعجاز کا شمار پاکستان کی ان ٹیلنٹڈ اداکاروں میں ہوتا ہے جو کم عمری سے ہی شوبز انڈسٹری میں اپنا ایک منفرد مقام بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔