لاہور(نیوز ڈیسک) موت برحق ہے اور ہر حال میں اس وقت آنی ہے جو وقت مقرر ہو چکا ہے
مراد سعید گہری کھائی میں گر کر جاں بحق ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع چکوال کی تحصیل چوآسیدن شاہ کے نواحی گائوں بشارت کا رہائشی ایک نوجوان مراد سعید گہری کھائی میں گر کر جاں بحق ہو گیا ۔ مراد سعید نامی نوجوان ہفتے کی شام اپنے دوستوں کے ہمراہ سیر و سیاحت کی غرض سے گھر سے نکلا تھا۔ وہ اور اس کے دوست کسی بلند وبالا مقام پر کھڑے ہوئے سیلفیاں بنا رہے تھے ۔ کہ مراد کا پاؤں پھسلا اور وہ سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گرا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ اس واقعہ کی اطلاع متوفی کے گھر پہنچتے ہی کہرام برپا ہو گیا ۔ اندوہناک واقعے پر ہر آنکھ اشکبار تھی ۔ اس سے پہلے بھی ایسے کئی واقعات ہو چکے ہیں جب سیلفی لیتے ہوئے حادثہ ہو گیا ۔ سیلفی کا جنون بہت سے لوگوں کی جان لے چکا ہے ۔