in

’انسانوں کی عمر 2 گنا ہوجائے گی، 200 برس کی عمر میں بھی لوگ فٹ بال کھیلیں گے‘ بڑی پیشنگوئی سامنے آگئی

طویل زندگی حضرت انسان کی ازل سے خواہش رہی ہے جو اب سائنسدانوں کے بقول کسی حد تک پوری ہونے جا رہی ہے۔ڈیلی سٹار کے مطابق ماہر طبیعات دان ڈاکٹر اینڈریو سٹیلے نے اپنی نئی کتاب میں پیش گوئی کی ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب سائنسدان ایسی ادویات تیار کرنے

میں کامیاب ہو جائیں گے جن کے ذریعے انسان کی عمر رسیدگی کے عمل کو سست تر کیا جا سکے گا، جس سے انسان کی زندگی دو گنا سے زیادہ صحت مندی کے ساتھ طویل ہو جائے گی اور لوگ 200سال کی عمر میں بھی فٹ بال کھیلا کریں گے۔ ڈاکٹر اینڈریو نے لکھا ہے کہ ”بڑھتی عمر کے ساتھ انسان کئی طرح کے عارضوں میں مبتلا ہو جاتا ہے، اس کے جسم میں نئے خلیے پیدا ہونے کی رفتار سست جبکہ خلیوں کی موت ہونے کی رفتار تیز تر ہوتی چلی جاتی ہے، جسے عمررسیدگی کا پراسیس کہتے ہیں۔ ہمیں بہت امید ہے کہ بہت جلد ہم کوئی ایسی دوا ایجاد کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے جو عمر رسیدگی کے اس پراسیس کی حقیقی وجوہات کو پہنچانے گی اور اس پراسیس کو سست کر دے گی یا اسے مکمل روک دے گی، جس کے بعد انسان طویل اور صحت مند زندگی گزارا کریں گے۔“

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستانی تیاری کر لیں ، کچھ ہی گھنٹوں میں کیا کام ہونے ولا ہے ؟ ہنگامی اعلان کر دیا گیا

ممبئی کے فائیو سٹار ہوٹل پر چھاپہ۔۔۔ معروف بالی ووڈ اداکارہ جسم فروشی کرتی پکڑی گئی، ہوش اڑا دینے والی تفصیلات