انسانی جسم کا وہ حصہ جو قیامت تک باقی رہے گا اسی سے دوبارہ پورا جسم بنایا جائے گا
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریمؐ نے فرمایا، دو مرتبہ صور پھونکے جانے کا درمیانی وقفہ چالیس ہوگا۔ انہوں نے کہا،ابوہریرہ! چالیس دن؟ انہوں نے کہا، مجھے معلوم نہیں، انہوں نے پوچھا: چالیس ماہ؟ انہوں نے فرمایا، میں نہیں جانتا، انہوں نے کہا، چالیس سال؟ انہوں نے کہا، میں نہیں جانتا ۔ پھر اللہ آسمان سے پانی نازل فرمائے گا تو وہ اس طرح جی اٹھیں گے جس طرح سبزیاں اُگ آتی ہیں ۔ فرمایا،انسان کی ایک ہڈی کے سوا باقی سارا جسم گل سڑ جائے گا، وہ ریڑھ کی ہڈی کا آخری سرا ہے اور روز قیامت تمام مخلوق اسی سے دوبارہ بنائی جائے گی ۔ صحیح مسلم کی روایت میں ہے، فرمایا، انسان کو مٹی کھا جائے گی ، البتہ ریڑھ کی ہڈی کا آخری سرا باقی رہ جائے گا ، اسی سے وہ پیدا کیا گیا اور اسی سے دوبارہ بنایا جائے گا ۔ (متفق علیہ)