in

انعامی بانڈز ختم ۔۔۔حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا۔۔ جس جس کے باس بانڈز ہیں وہ یہ خبر ضرور پڑھے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک آن لائن)حکومت کا25 ہزار روپے والے پرائز بانڈز کی بھی رجسٹریشن کا فیصلہ ، رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز رواں ماہ کے آخر میں ہو گا،خریداری کیلئے شناختی کارڈ لازمی ہوگا۔وفاقی حکومت نے ایف اے ٹی ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اس حوالے سے 40 ہزار

انعامی بانڈز کے بعد 25 ہزار کے انعامی بانڈز ختم کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ، پہلے مرحلے میں 25 ہزار کے انعامی بانڈ کو پرائم بانڈ میں تبدیل کیا جائے گا۔ 25 ہزار کے انعامی بانڈ کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز رواں ماہ کے آخر میں کیا جائے گا، 25 ہزار کے بعد 15 ہزار اور ساڑھے سات ہزار کے انعامی بانڈز کی رجسٹریشن ہوگی، انعامی بانڈ فروخت کرتے وقت سٹیٹ بینک کو بھی لازمی آگاہ کرنا ہوگا۔25 ہزار کے انعامی بانڈز کی خریداری کیلئے شناختی کارڈ کی شرط بھی رکھ دی گئی ہے، دیگر انعامی بانڈز کی رقم بھی اب کیش نہیں ملے گی، ایک مرتبہ قرعہ اندازی میں نکلنے والا انعامی بانڈ بھی سٹیٹ بینک میں جمع کرانا ہوگا، انعامی رقم حاصل کرنے کیلئے بھی قومی شناختی کارڈ نمبر اور اسٹیٹ بینک فارم پر کرنا ہوگا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہور کی ترقی کیلئے اربوں روپے کا خصوصی پیکیج ہے جس میں اسپتالوں اور پلوں کی تعمیر کے علاوہ ٹرانسپورٹ کے منصوبے بھی شامل ہیں۔ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا ، جس میں بتایا گیا کہ فیروز پور روڈ پر ایک ہزار بستروں پر مشتمل جدید اسپتال بنایا جائے گا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ اسپتال میں 400 بستر جنرل،

400 بستر کارڈیالوجی اور200 بستروں پر بلڈ ڈیزیزکے لیے ہوں گے، یہ اسپتال ارفع کریم انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹاورکے قریب ایل ڈی اے کی اراضی پر بنایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ اسپتال کی تعمیر پر 7 ارب روپے لاگت آئے گی،اسپتال کے قیام کیلئے محکمہ صحت کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ریلوے اسٹیشن سے شیرانوالہ گیٹ تک اوورہیڈ برج کی تعمیرکیا جائے گا،اس منصوبے پر مجموعی طور پر 4 ارب 50 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ان کاکہنا تھا کہ 2 کلو میٹر طویل اوور ہیڈ برج نولکھاتھانے سے شروع ہوگا،شاہکام چوک پر بھی اوور ہیڈ برج کی تعمیر کا منصوبہ شروع کریں گے۔عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے 10 انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک بنائے جائیں گے،اس منصوبے پر 1 ارب روپے لاگت آئے گی۔؎انہوں نے بتایا کہ ایل ڈی اے سٹی میں کم آمدن والے طبقے کیلئے 4 ہزاراپارٹمنٹس بنائے جائیں گے،اس منصوبے پر 40 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے،مجموعی طور پر 8 ہزارکنال اراضی پر 35 ہزار سے زائد اپارٹمنٹس تعمیرکا منصوبہ ہے۔عثمان بزدار کاکہنا تھا کہ لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ پر جدید بس ٹرمینل بنایا جائے گا،محکمہ ٹرانسپورٹ کو 10 دسمبر تک بس ٹرمینل کا ڈیزائن پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لاہور سمیت بڑے شہروں میں گرین الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی،جبکہ بند روڈ پر سمن آباد جانے والے چوک پر انڈر پاس بنایا جائے گا۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سستی اور موثر سہولت ۔۔۔ روس نے پاکستان کو بڑی پیشکش کر دی ، قوم کے لیے بڑی خوشخبری

سردی کی شدید ترین لہر پاکستان میں داخل ہونے والی ہے 52سالہ ریکارڈ ٹوٹ جائے گا، کتنے دن باقی، پاکستانی تیاری کر لیں