نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی فوجی اہلکاروں نے ایک بار پھر ناقص سہولیات دینے پر اپنی فوج کی اعلیٰ قیادت کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا، مقبوضہ کشمیر کے کسی علاقے میں موجود خوف زدہ بھارتی فوجیوں کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ اپنی جان کا رونا رو رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی سپاہی اپنے فوجی افسران کے خلاف پھٹ پڑے ، جان کے خوف سے افسران خود بلٹ پروف گاڑیوں پر گھومتے ہیں، انہیں کھٹارہ ٹرک میں مرنے کے لئے چھوڑ دیتے ہیں، اہلکاروں کی اپنے افسران پر تنقید کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ مقبوضہ کشمیر میں موجود خوفزدہ بھارتی فوجیوں کا کہنا تھا کہ افسر خود بکتر بند گاڑیوں میں اپنے چہیتوں کے ساتھ گھومتے ہیں اور باقی افراد کو مرنے کے لئے چھوڑ دیتے ہیں، اس سے پہلے بھی بھارتی فوجیوں کی ویڈیو ز منظر عام پر آچکی ہیں جس میں انہوں نے اپنے افسروں کا اصل چہرہ بے نقاب کیا ہے۔
Has the Modi regime learned any lesson from Pulwama, where 40 soldiers were killed? It still sends soldiers in ordinary trucks for anti-terror operations & soldiers are angry. A recent video (wearing masks) of soldiers complaining about the regime & senior officers' callousness. pic.twitter.com/L7PkxJLLmr
— Ashok Swain (@ashoswai) October 9, 2020