in

اور جسے اللہ ہدایت دے۔۔!!! ایک اور گلوکار نے اسلام کی خاطر موسیقی کو خیر باد کہہ دیا

اور جسے اللہ ہدایت دے۔۔!!! ایک اور گلوکار نے اسلام کی خاطر موسیقی کو خیر باد کہہ دیا

بھارتی گلوکار و ریپر روحان ارشد نے اسلام کی خاطر موسیقی کو خیرباد کہہ دیا ۔ میڈیا رپورٹ کے

مطابق بھارتی ریاست حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان گلوکار و ریپر روحان ارشد نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ

وہ موسیقی خیرباد کہہ رہے ہیں کیونکہ اسلام میں میوزک حرام اور ممنوع ہے۔روحان ارشد نے11 نومبر کو اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں اللہ تعالی

کی طرف سے ہدایت ملی ہے جس کے بعد انہوں نے موسیقی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے فیصلے سے خوش ہوں اور اس کے بارے میں کبھی دوسرا خیال نہیں آیا، میں اپنے آپ کو موسیقی سے متعلق کچھ کرنے سے روکوں گا،

میں جانتا ہوں کہ موسیقی اسلام میں گناہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ خدا میری زندگی میں کچھ کرنے میں مدد کرے گا لیکن میں یوٹیوب پر مواد اپ لوڈ کرنا نہیں چھوڑوں گا۔واضح رہے کہ روحان ارشد نے 2019 میں ریلیز ہونے والے اپنے ریپ گانے میا بھائی کے بعد شہرت حاصل کی تھی۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں کتنی ہو گی ؟ والدین اور بچوں کے لیے بڑی خبر آ گئی

موسم گرما کی لمبی چھٹیاں ، محکمہ تعلیم سے طلباء کے لئے بڑی خبر آگئی