in

اور جسے اللہ ہدایت دے! نامور اداکارہ نے دین کی خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا

اور جسے اللہ ہدایت دے! نامور اداکارہ نے دین کی خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا

کراچی(نیوز ڈیسک) اداکارہ صنم چوہدری نے دین کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ

دیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے صنم چوہدری نے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں۔ انہوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے

لکھا ہے ’میرے خاندان نے اللہ کی طرف پلٹنے پر میرا اس طریقے سے استقبال کیا ہے، یہ بہت پُرمسرت ہے، شکریہ‘۔
صنم چوہدری کی اس پوسٹ کے بعد مداحوں کو یقین ہو چلا ہے کہ انہوں نے اداکاری

چھوڑ دی ہے۔ مداح انہیں کمنٹس میں استقامت کی دعائیں دے رہے ہیں تاہم صنم چوہدری کی جانب سے اس حوالے سے کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا۔ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا بائیو بھی ’اداکارہ‘ سے

تبدیل کر کے ’ایک مسلمان ماں جو اسلام سیکھ رہی ہے‘ کر دیا ہے۔انہوں نے کچھ روز قبل اسٹاگرام پر سورة الأحزاب کی ایک آیات شیئر کی تھی اور لکھا تھا ’قرآن پاک پڑھنے سے مجھے میرا جواب مل گیا، اور میں اللہ کی طرف پلٹتی ہوں۔ اللہ تیرا شکر!‘۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کسی بھی سرکاری ملازم کو اب تنخواہ نہیں ملے گی۔۔۔حکومت کا پاکستان کی تاریخ کا انوکھا فیصلہ

ریمبو ،ریمبو ، جان ریمبو۔۔!! پاکستانی ڈرامہ سیریل سے شہرت کی بُلندیوں کو پہنچنے والے اداکار انتقال کر گئے