آئندہ 36گھنٹوں میں کیا ہونیوالا ہے ؟الرٹ جاری ، شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں جاری بارشوں کے باعث آئندہ چھتیس گھنٹوں میں دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ دریائے سندھ میں
درمیانے درجے کے سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 75 ہزار کیوسک
ہونے کا امکان ہے ۔ جبکہ دریائے کابل میں بھی درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے ۔ آئندہ 36 گھنٹے میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ کیوسک ہونے کا امکان ہے ۔ دریائے جہلم میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن
کے مطابق دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک پہنچنے کا خدشہ ہے ۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا اندیشہ ہے ۔ آئندہ 36 گھنٹوں میں مرالہ سے 4 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک کا ریلا داخل ہو
سکتا ہے ۔ دریائے چناب پر خانکی کے مقام پر بھی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔ مقامی انتظامیہ کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور ضلعی انتظامیہ کو بھی الرٹ کر دیا گیا ۔