in

آخر مسلمانوں کو یہ کیا ہوگیا!! دو شناختی کارڈز، دو ملازمتیں اور ایک وقت میں 2شوہر

کویت سٹی (نیوز ڈیسک) یہ دنیا ہے اور یہاں سب کچھ ہوتا ہے ، بعض اوقات ایسی ایسی خبریں سننے کو ملتی ہیں جنہیں سننے کے بعد عقل انسانی حیران و پریشان رہ جاتی ہے ۔ ایسا ہی ایک واقعہ کویت میں پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون نے دو مردوں کو چکرا کر رکھ دیا ،

کویتی اخبار الراعی کے مطابق ایک کویتی خاتون نے کئی سالوں سے دو مردوں سے شادی رچا رکھی تھی اور دونوں خاونداس خوفناک حقیقت سے باخبر نہ ہو سکے اور جب ان پر خاتون کی عیاش فطرت ظاہر ہوئی تو وہ اس کے کامیاب ازدواجی ناٹک پر دنگ رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے ایک کویتی خاتون کو بیک وقت دو مردوں کے نکاح میں ہونے، دو شناختی کارڈز بنوانے، دو سرکاری محکموں میں نوکری کرنے اور دو بینکوں سے ہاؤسنگ قرضہ لینے کے الزامات ثابت ہونے پر 7 سال قید کی سزا سُنا دی ہے۔ خاتون کی اعلیٰ عدالت سے سزا معافی کی اپیل بھی مسترد ہو گئی۔ خاتون کے دونوں خاونداس بات سے بے خبر رہے کہ وہ اپنی بیوی کے اکیلے مالک نہیں بلکہ ان کی زوجہ مشترکہ ہے اور ایک ہی وقت میں دو دو ازدواجی زندگیوں سے لطف اندوز ہو رہی ہے۔ یہ کویتی خاتون اپنے دونوں مختلف ناموں سے دو الگ الگ اداروں میں ملازمت کر رہی تھی۔ یہاں تک کہ اْس نے غیر قانونی طور پر دو مختلف ہاوٴسنگ قرضے بھی حاصل کر لیے تھے کویتی خاتون نے عمرہ اور عریسہ کے نام سے دوہری شناخت بنا رکھی تھی۔ کویتی خاتون بیک وقت دو، دو سوشل الاوٴنسز بھی حاصل کر رہی تھی۔یہ خاتون سرکاری محکموں کو بھی کئی سال چکر دیتی رہی۔شناختی کارڈز پر شکلیں ایک جیسی ہونے پرتحقیقات کے بعد خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ۔عدالت نے خاتون کو جعلسازی اور بیک وقت دو شوہروں سے شادی رچانے اور دیگر الزامات کے تحت 7 سال قید کی سزا سْنا دی۔ میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جب خاتون کے دونوں شوہروں کو حقیقت پتا چلی تو اْن پر جیسے صدمے کی سی کیفیت طاری ہو گئی، دونوں کو خاتون کے بارے میں اس انکشاف پر یقین ہی نہ آیاتاہم یہ سچ تھا ، ایک کڑوا سچ ۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یہ اسلام آباد لاہور یا کراچی نہیں بلکہ کونسا شہر ہے؟

ایک سبق آموز تحریر