اپریل کی کس تاریخ کو دنیا اندھیروں میں ڈوب جائیگی؟
2022میں کیا ہونیوالا ہے؟ ہلچل مچ گئی
رواں سال 2022 میں 2 چاند اور 2 سورج گرہن ہوں گے تاہم پاکستان میں سورج گرہن دکھائی نہیں دے گا۔ماہرفلکیات
ڈاکٹرجاوید اقبال کے مطابق 30اپریل اوریکم مئی کے درمیان پہلاجزوی سورج گرہن ہوگا جبکہ 25 اکتوبرکو نئے سال کا دوسرا
جزوی سورج گرہن ہوگا۔ان کا کہنا تھاکہ سورج گرہن پاکستان کے کسی شہر میں دکھائی نہیں دے گا۔ڈاکٹر جاوید اقبال
کے مطابق سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 16 مئی کوہوگا جو پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صرف سال کا آخری چاندگرہن جزوی دکھائی دے گا، سال کا آخری چاند گرہن 8 نومبرکو ہوگا۔