in

اگلا چیئرمین نیب کون ہوگا؟ حکومت کا بہت بڑا فیصلہ، اپوزیشن کو سرپرائز دینے کی تیاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی ڈی ایم کا ایک حصہ الگ ہوگیا لیکن الائنس موجود بھی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم کے خلاف بیانات نہ دیں، گورننس پر توجہ دیں۔ لیکن بیان تو آئے گا۔ ترجمانوں کا کام ہی بیان بازی ہے۔حکومت نے اچھے اقدامات کیے بھی کئے ہیں لیکن وزیراعظم کی

ٹیم سامنے لانے میں ناکام رہی۔ چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع کا امکان ہے، سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ہوسکتا ہے چیئرمین نیب کو توسیع مل جائے، ان کومدت ملازمت میں توسیع دینے پر غور کیا جارہا ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنے تجزیے میں کہا کہ پی ڈی ایم میں مختلف جماعتیں ہیں، ان کے اپنے ایجنڈے ہیں ، وہ ایک چیز پر اکٹھی ہیں کہ عمران خان کو ہٹا دیا جائے اب ان میں پیپلزپارٹی سسٹم کا حصہ ہے،حکومت کی طرف جھکاؤ ہے، عمران خان ذہن میں رکھیں کہ شوکت ترین بڑے زبردست ماہرین معاشیات ہیں،لیکن اومنی گروپ کے انور مجید کے قریبی رشتہ دار ہیں، شوکت ترین معیشت کے بارے میں جو بات کررہے ہیں وہ بڑی زبردست بات کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز نے اسٹیبلشمنٹ کی شخصیت سے ملاقات کی، ایسی خبروں پر توجہ نہیں دینی چاہیے ہاں یہ ایک خبر ہے کہ وزراء نے اسٹیبلشمنٹ کی اعلیٰ شخصیت سے ملاقات کی، ان کو کہا گیا آپ وزیراعظم کو مشورہ دیں کہ وہ معیشت ،مہنگائی ، کارکردگی پر توجہ دیں، نااہل لوگوں کو کابینہ سے فارغ کریں۔ یہ وزراء طاقتور ہیں، یہ جہلم، کراچی، پنڈی سے وزراء ہیں۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میں دنیا کے آخری کنارے پر پہنچا تو وہاں میں نے اللہ کی کونسی اایسی مخلوق دیکھی کہ مجھ پر ہیبت طاری ہو گئی!!

مجھے باہر نکالو“ دادا جی نے قبر میں دفن ہوتے ہوئے بھی سب کو حیران کر دیا