اگلے 48گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے ؟ پاکستانیوں کو انتہائی بری خبر سنا دی گئی
تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ اگلے 48 گھنٹے میں
وزیر اعلی پنجاب ہٹ جائیں گے۔ اگر انہیں قیادت نے نہ ہٹایا تو اسی ماہ کسی اور جماعت کا
وزیر اعلی پنجاب ہوگا۔ انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ پہلے بھی صوبہ بہاولپور تھا
اب بھی صوبہ بہاولپور ہی بنایا جائے اور عوام کسی گنگا جمنا صوبے کو قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے مڑید کہا کہ نواب بہاولپور نے پاکستان کے پہلے بجٹ کیلئے
قائد اعظم کو کثیر رقم دی اور اس وعدے پر بہاولپور کو ون یونٹ میں شامل کیا گیا کہ جب بھی صوبے بحال کئے گئے تو بہاولپور کو صوبے کا درجہ دیکر بحال کیا جائیگا لیکن ان سے بدعہدی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ہر ڈویژن کو انتظامی صوبہ بنایا جائے۔