in

اہم بات سامنے آگئی

طالبعلم صابر شاہ اور ملزم مفتی عزیز الرحمان کا طبی معائنہ کروالیا گیا

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور کے مدرسے میں ’’ز‘‘ کا نشانہ بننے والے طالبعلم صابر شاہ اور ملزم مفتی عزیز الرحمان کا طبی معائنہ کروا لیا گیا۔ملزم کا ڈی این اے بھی پی ایف ایس اے کے ڈیٹا بینک میں ڈال دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم اور متاثرہ طالبعلم کا طبی معائنہ پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی سے کروایا گیا ہے جس کی رپورٹ چند دن بعد پولیس کو موصول ہوگی۔پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم اور طالبعلم کے میڈیکل کا حکم عدالت کی جانب سے دیا گیا تھا۔رپورٹ آنے کے بعد سب کچھ واضح ہو جائے گا۔ملزم عزیز الرحمان اس وقت 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے ۔ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ مجھ سے غلطی ہوئی، اپنے کئے پر بہت شرمندہ ہوں بھٹک گیا تھا۔ویڈیو میری ہی ہے جو طالب علم صابر شاہ نے چھپ کر بنائی اور میں نے صابر کو پاس کرنے کا جھانسہ دیکر ز کا نشانہ بنایا۔ یاد رہے کہ ملزم مفتی عزیزالرحمان پر طالبعلم سے ز کا الزام ہے، مفتی عزیز الرحمان کی طالبعلم سے ز کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد صدر پولیس نے مفتی عزیز الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ طالبعلم سے زکے واقعہ کے بعد مفتی عزیز الرحمان کو مدرسے سے نکال دیا گیا تھا جبکہ ویڈیو سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد جمعیت علما اسلام نے بھی مفتی عزیز کی رکنیت معطل کر دی تھی۔ملزم کے خلاف طالب علم صابر شاہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ،واقعہ کے بارے تفتیش جاری ہے۔ملزم مفتی عزیز الرحمان کو جمعرات کو عدالت میں دوبارہ پیش کیا جائے گا۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عید کب ہوگی؟ عید الاضحی کے موقع پر لمبی چھٹیاں ملنے کا امکان، بڑی خوشخبری سنا دی گئی

آپ کا انگوٹھا اِس طرح مُڑا ہوا ہے یا سیدھا ؟ اپنا انگوٹھا دیکھیں اور پھر فوراً یہ تحریر پڑھ لیں کہیں دیر نہ ہو جائے