in

ایتھے رکھ۔۔۔پاکستان کےسابق وزیر اعظم نے 91 سال کی عمر میں دوسری شادی کر لی،آج کی بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک کہاوت ہے کہ دل ہونا چاہی دا جوان عمران چہ کی رکھیا ۔۔۔

جی بالکل شادی کی خواہش تو ہر مرد و عورت کی ہوتی ہے مگر اس میں عمر کا بھی بڑا عمل دخل ہوتا ہے ۔ زیادہ تر شادی کی

عمر 50 سال ہے اور اس سے کم عمر میں ہی شادی کی جاتی ہے۔ اب سابق نگراں وزیراعظم و چیف جسٹس (ر) میر ہزار خان کھوسہ

نے 91 برس کی عمر میں دوسری شادی کر لی۔تفصیلات کے مطابق سابق نگراں وزیراعظم و چیف جسٹس (ر) شرعی عدالت میر ہزار خان کھوسہ نے 91 سال کی عمر میں دوسری بار سہرا سجا لیا ہے۔ میر ہزار خان کھوسہ صحبت پور کے گوٹھ کشمیر آباد

سے دلہن بیاہ کر لائے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ میر ہزار خان کھوسہ نے دو ماہ قبل مقامی وڈیرے کی بیوہ سے خفیہ نکاح کیا تھا۔شادی کی تقریب میں خاندان کے چند افراد شریک ہوئے تھے۔میر ہزار خان کھوسہ

کی پہلی بیوی سے 3 بیٹے ہیں جن کے نام برکت کھوسو ،امجد کھوسو اور شفقت کھوسو ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میر ہزار خان کھوسہ اس وقت شدید علیل ہیں جب کہ ان کا علاج جاری ہے۔میر ہزار خان کھوسہ کی شادی کے حوالے سے باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے صاحبزدے امجد کھوسو نے سابق وزیراعظم کو ملنے والی پنشن اور دیگر مراعات کے حصول کے لیے دوسری شادی کرنے پر آمادہ کیا۔میر ہزار خان کھوسہ کے دوسری شادی پر آمادہ ہونے کے بعد ان کی شادی ایک بیوہ خاتون سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو کہ مقامی وڈیرے کی بیوہ ہیں۔دونوں کی نکاح کی تقریب کو خفیہ رکھا گیا تھا جس میں چند افراد نے ہی شرکت کی تھی۔واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع جعفرآباد کے قصبے اعظم خان میں 30ستمبر 1929 کو پیدا ہوئے تھے۔انہوں نے سندھ یونیورسٹی سے گریجویشن کی۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آخر کار بڑا فیصلہ ہو گیا۔۔۔16فروری سے پٹرول کتنے روپے لیٹر ملے گا ؟ اہم ترین اعلان کر دیا گیا

تنخواہوں میں10 ہزار سے 20 ہزار کا اضافہ کر دیا گیا ، پاکستانی ملازمین کو زبردست خوشخبری سنادی گئی ؟ جانیں