لاہور(نیوز ڈیسک )ہمسایہ ملک بھارت نے ایک بار پھر پاکستان پر چڑھائی کرنے کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا اور ناکامی کا سامنا کرنا ،دوسرے کا منہ لال دیکھ کر اپنا منہ تھپڑمار کر لال کر لینے والی بات انڈیا پر فٹ آتی ہے۔پاکستان کے پاس جدید میزائیل ٹیکنالوجی بھارت کو ہمیشہ چبھتی رہی ہے
یہی وجہ ہے کہ اس نے اپنی میزائل ٹیکنالوجی میں اضافہ کرتے ہوئے اٹیک کروز میزائل کا چوتھی مرتبہ تجربہ کیاجو کہ ناکام ٹھہرا۔اس زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل کا نام ”نیربھ“ رکھا گیا تھا جسے اب سوشل میڈیا پر” نیربھ بھائی“کے نام سے پکارا جا رہا ہے۔یہ میزائل امریکی ہاک میزائی اور روس کے ایس ایس این 27کی طرز پر بنایا گیا تھا مگر جب اسے تجربہ کرنے کے لیے لانچ کیا گیا تو یہ چند لمحوں کے اندر ہی گر کر تباہ ہو گیااور یہ لانچنگ والی جگہ پر ہی آن گرا تھا۔پچھلے 35دنوں میں انڈیا نے میزائل کے کل 10تجربے کیے ہیں اور ان میں سے ایک تجربہ بھی کامیاب نہیں ہو اجبکہ اکیلے اکلوتے ”نیربھ بھائی “کے چار ٹیسٹ کیے گئے مگر وہ پھر بھی جانبر نہ ہو سکااور اپنی جان جانِ آفریں کے سپر د کر دی۔اس میزائل کی رینج ٹیسٹ کے لیے ایک ہزار کلومیٹر طے کی گئی تھی مگر اس سے قبل ہی میزائل پھٹ کر زمین پر آ رہا اس حوالے سے انڈین دفاعی سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ٹیکنیکل فالٹ کی وجہ سے میزائل ناکام ہوا ہے مگر اس حوالے سے انہوں نے مزید کوئی بات نہیں کی۔حیرانی کی بات یہ ہے کہ ”نیربھ بھائی“کو بھارتی سائنسدان 2007سے اب تک تیار کرنے کی مہم پر لگے ہوئے ہیں مگر یہ آج تک تیار نہیں ہو سکا۔انڈین میزائل کی تجرباتی ویڈیو سوشل میڈیا پر اتنی وائرل ہوئی کی ہر طرف انڈین میزائل کی میمز نظر آتی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے انڈیا کے اس تجرباتی میزائل کی ناکامی پر دلچسپ تبصرے کیے اور بھانت بھانت کے جملے کہے۔ تاہم متعلقہ انڈین حکام نے شرمنگی کی وجہ سے اس ناکام ٹیسٹ کے حوالے سے ٹیکنیکل ایشو کے علاوہ کوئی بھی اور بات نہیں کی ۔تاہم 2007سے اب تک لگ بھگ تیرہ برس کی تیاری کے بعد بھی اگر بھارت میزائل بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا تو اب انہیں کسی اور کام کی طرف توجہ دینی چاہیے۔