اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) ایف اے ٹی ایف کی کڑی شرط، پاکستانی اب سونا کیسے خرید سکیں گے ؟ پہلے والا طریقہ کار بھول جائیں ۔۔۔ایف اے ٹی ایف کی ایک اور کڑی شرط پر عمل درآمد شروع کرتے ہوئے سونے اور زیوارت کے لین دین کو دستاویزی بنانے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا۔ آج سے بیس20 لاکھ روپے کا سونا
خریدنے اور بیچنے والوں کا ریکارڈ مرتب ہوگا، سنار اپنے گاہکوں کے شناختی کارڈ کی تفصیلات فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔ 20 لاکھ سے زائد کے جواہرات، پتھر رکھنے والوں کی تفصیلات مرتب ہوں گی، ایف بی آر نے منی لانڈرنگ روکنے کیلئے نیا ضابطہ جاری کر دیا۔ اکاؤنٹ کمپنیز، پراپرٹی ایجنسیز، جیولرز کو 3 طرح کا ریکارڈ جمع کرانا ہو گا۔ دوسری جانب سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے اپنے پرائیویٹ سیکرٹری عبدالستار اور سوشل میڈیا سیل کے انچارج فہد کو معافی دے کر دوبا رہ دفتر جوائن کرنے کا حکم دیدیا۔ تین روز قبل ہونیوالی میٹنگ میں عمر شیخ نے اپنے پرائیویٹ سیکرٹری کی سرزنش کرنے کے بعد ایس ایچ او سول لائن کو بلوا کر انہیں حوالات بند کروا دیا تھا تاہم پی ایس او کی جانب معافی کی درخواست پر انہیں معاف کر دیا گیا۔ اسی طرح سوشل میڈیا سیل کے ہیڈ سب انسپکٹر فہد سات روز قبل سی سی پی او کی جانب سے برا بھلا کہنے پر مستعفی ہو گئے تھے، سی سی پی نے انہیں بھی دفتر بلوا کر کہا آفس کا تمام سٹاف ان کے بچوں کی طرح ہے ۔ ترجمان کے مطابق دونوں جوان اپنی ڈیوٹی پر آگئے ہیں۔