in

ایک اور لیگی رُکن اسمبلی عثمان بُزدار سے مُلاقات کے لیے جا پہنچے! وزیر اعلیٰ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا

لاہور( ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے رکن پنجاب اسمبلی اظہر عباس چانڈیا کی ملاقات، حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا، وزیراعلیٰ پر اظہار اعتماد، اس موقع پر عثمان بُزدار کا کہنا تھا کہ اداروں کے خلاف متنازعہ بیانات کی شدید مذمت، اپوزیشن رہنماؤں کا رویہ ملکی مفادات کے منافی ہے،قومی ادارے ہمارا فخر،

اداروں کو متنازعہ بنانا پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش، عوام کی طاقت سے ہر سازش ناکام بنائیں گے،اپوزیشن جماعتیں جس شاخ پر بیٹھی ہیں، اس درخت کو ہی کاٹ رہی ہیں،منتخب نمائندوں کے جائز کام ترجیحی بنیادوں پر ہونگے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیراعلیٰ آفس میں رکن پنجاب اسمبلی اظہر عباس چانڈیا نے ملاقات کی۔ اظہر عباس چانڈیا نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی حلقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اظہر عباس چانڈیا نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا اور اداروں کے خلاف متنازعہ بیانات کی شدید مذمت کی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خلوص نیت سے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔منتخب نمائندوں کے جائز کام ترجیحی بنیادوں پر ہوں گے، کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا۔ سابق حکومتوں نے چھوٹے شہروں کو ترقی کے سفر سے محروم رکھا۔ مظفرگڑھ اور جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں کی جانب وسائل کا رخ پہلی بار موڑا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ادارے ہمارا فخر ہیں۔ اداروں کو متنازعہ بنانا پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے اور عوام کی طاقت سے ایسی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں جس شاخ پر بیٹھی ہیں، اس درخت کو ہی کاٹ رہی ہیں۔اپوزیشن رہنماؤں کا رویہ ملکی مفادات کے منافی ہے۔کل بھی اداروں کے ساتھ تھے، آج بھی ہیں اور کل بھی رہیں گے۔ رکن صوبائی اسمبلی اظہر عباس چانڈیا نے کہا کہ آپ نے ہمیشہ ہماری بات سنی اور مسائل حل کئے ہیں۔ آپ نے ہمیں عزت و احترام دیا ہے۔نعیم عباس چانڈیا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جتنی بجلی استعمال کریں گے اُتنی ہی رعایت ملے گی۔۔!! صارفین کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان، سب سے بڑا مسئلہ حل ہوگیا

بات کچھ اور ہی نکلی۔!! فیاض الحسن چوہان کو وزارت اطلاعات کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی