in

ایک ایسا انوکھا واقعہ جس نے سب کو حیران کردیا

چین کے ایک قبرستان میں دفن نوجوان لڑکی کی باڈی کو غائب کر لیا گیا ۔ شک ہے کہ یہ باڈی بھوت شادی کے لیے چرائی گئی ہے۔ بھوت شادی  ایسی شادی ہوتی  ہے جس میں ایک یا دونوں فریقین متوفی ہوں۔ چین میں اگر کوئی کنوارہ مرجائے تو اس کے گھر والے اس کی

شادی کسی مردہ لڑکی سے کراتے ہیں تاکہ ان کی اخروی زندگی سکون سے گزرے۔یہ شادی لڑکے یا لڑکی کے شادی سے پہلےا چانک مرنے پر کی جاتی ہے۔ 2015 میں بھوت شادی کے لیے چین کے صوبے   شنسی کے ایک گاؤں سے ریکارڈ 14 لڑکیوں کی باڈیز چر ائی گئیں۔ اب شمالی چین کے ایک گاؤں کے خاندان کا خیال ہے کہ اُن کی 18 سالہ بیٹی کی لاش بھی بھوت شادی کے لیے چرائی گئی ہے۔لڑکی کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے دو دہائی پہلے لڑکی کی تدفین کی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے تابوت میں کوئی قیمتی چیز بھی نہیں رکھی تھی۔کھدی ہوئی قبر کے پاس ایک دستانہ ملا ہے جو ممکنہ طور پر چور کا ہو سکتا ہے۔ اس دستانے کو پولیس نے ثبوت کے طور پر اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔لڑکی کے رشتے داروں کا کہنا ہے کہ کافی عرصہ پہلے کچھ اجنبی ان کے گھر آئے تھے اور انہوں نے پیسوں کے عوض لاش بیچنے کی پیش کش کی تھی۔ تاہم گھر والوں نے لاش بیچنے سے انکار کر دیا تھا۔ مقامی حکام اس کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔چین میں اگست 2006 کو مردوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی گئ تھی۔  اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 3 سال تک جیل ہو سکتی ہے۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

استعمال کرنے کی چیز ہوں

ماڈرن دور کا ایک اور نمونہ : بالی وڈ کی نامور خاتون شادی کیے بغیر بچے کی ماں بن گئیں