in

ایک بار پھر چھٹیوں کا شیڈول تبدیل کردیا گیا اب چھٹیاں کب ہوں گی۔۔اچانک نیا نوٹیفیکیشن جاری

ایک بار پھر چھٹیوں کا شیڈول تبدیل کردیا گیا اب چھٹیاں کب ہوں گی۔۔اچانک نیا نوٹیفیکیشن جاری

تعلیمی اداروں کی چھٹیوں کا معاملہ الجھ گیا، اسکولوں میں چھٹیاں دے دی گئیں تاہم

محکمہ داخلہ سردیوں کی تعطیلات کا شیڈول دوبارہ مرتب کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں بروز پیر سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے جب کہ

این سی او سی نے تین جنوری سے چھٹیاں دینے کی ہدایات دی ہیں۔ اب محکمہ داخلہ سندھ نے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس میں چھٹیاں 20 دسمبر سے دینے کے بجائے تین جنوری سے

کرنے کی بات کی گئی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ نے ہفتے کو تین نوٹی فکیشن جاری کیے ہیں جن میں ایک چھٹیوں کے حوالے سے ، دوسرا کرسمس پر کورونا گائیڈ لائنز پر عمل کرنے اور تیسرا ٹرانسپورٹ سیکٹر میں مسافروں کو کورونا ویکسین لگوانے کی مہم میں توسیع کے حوالے سے ہے۔پہلے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول کو ازسرنو مرتب کیا جائے، جنوری سے سردیوں کی چھٹیاں شروع کی جائیں۔ محکمہ داخلہ نے اپنی سفارشات این سی او سی کی ہدایت کے مطابق

محکمہ اسکولز، کالجز اور جامعات کو ارسال کردی ہیں۔دوسرے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ جن افراد نے کورونا ویکسین لگوائی ہیں انہیں کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی اجازت دی جائے، کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھے جائیں تاکہ ہوا کا گزر ہوسکے، کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے، تمام گرجا گھروں کے اطراف میں موبائل ویکسین کھڑی کی جائیں تاکہ جن افراد کو ویکسین نہیں لگی انہیں ویکسین لگائی جاسکے۔محکمہ داخلہ سندھ نے تیسرے نوٹی فکیشن میں کہا ہے کہ این سی او سی کی ہدایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت دی جاتی ہے کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کے تمام شعبوں میں 26 دسمبر تک بھرپور انداز میں کورونا ویکسین مہم چلائی جائے۔ دوسری جانب چئیرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدر علی نے سردی کی تعطیلات پر محکمہ داخلہ سندھ کے خط کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں سردیوں کی

چھٹیاں شروع ہو چکی ہیں، سندھ میں سرکاری نوٹی فکیشن کے مطابق 20 دسمبر سے یکم جنوری ہی تعطیلات ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ تمام صوبے اپنے شیڈول کے تحت چھٹیاں کررہے ہیں، گزشتہ ایک ہفتے سے تعطیلات کے مسئلے کو غیر ضروری طور پر طول دیا جارہا ہے، صوبائی معاملے پر وفاق کی مداخلت غیرضروری ہے، وفاقی وزارت تعلیم غیر سنجیدہ اور قوت فیصلہ سے محروم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سردی کی تعطیلات ہر سال کا معاملہ ہے، کیا صوبے اس قابل نہیں کہ وہ خود اس کو طے کرسکیں؟ سندھ میں اسٹیرنگ کمیٹی کی سب کمیٹی وزیر تعلیم سندھ کی ہدایت پر تعطیلات طے کرچکی ہیں، وزیر تعلیم سندھ کسی دوسرے نوٹی فکیشن کو جاری ہونے سے رکوائیں، اسکولز، والدین اور اساتذہ اپنے پروگرام ترتیب دے چکے ہیں۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہفتے میں 6دن کام ۔۔ صرف اتوار کی چھٹی ہوگی،ملازمین پر بجلیاں گرا دی گئیں ۔۔ آج کی بڑی خبر

بریکنگ نیوز!! پاکستان کی بہت بڑی شخصیت کا انتقال ہو گیا پورا ملک سوگ میں ڈوب گیا ،انتہائی افسوسناک خبر